16 مارچ 2026 - 20:17
مسلمانان عالم اور اسلامی ممالک کے نام ڈاکٹر لاریجانی کا 6 نکاتی خط

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور اسلامی حکومتوں کے نام خط لکھ کر چھ اہم نکات ان کے سامنے رکھے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور اسلامی حکومتوں کے نام خط لکھ کر چھ اہم نکات ان کے سامنے رکھے ہیں۔

خط کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دنیا کے مسلمانوں اور اے اسلامی حکومتو!

1۔ ایران کو ـ مذاکرات کے عین موقع پر ـ ایک مکارانہ امریکی ـ صہیونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، اور اس جارحیت کا اعلان کردہ مقصد ایران کی تقسیم بتایا گیا تھا؛ انہوں نے اسلامی انقلاب کے عظیم اور فداکار رہبر، عام لوگوں اور فوجی کمانڈروں کو شہید کر دیا، لہٰذا انہیں ایرانیوں کی قومی اور اسلامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

۔ آپ جانتے ہیں کہ شاذ و نادر مواقع کے سوا، ـ وہ صرف سیاسی میدان میں ـ کوئی بھی اسلامی حکومت ایرانی قوم کی مدد کے لئے نہیں آیا ہے!!! لیکن ایران قوم نے قوی عزم و ارادے کے ساتھ نابکار دشمن کو کچل کرکے رکھ دیا۔ یہاں تک کہ آج دشمن نہیں جانتا کہ اس تزویراتی تعطل سے کس طرح چھٹکارا پائے۔

3۔ ایران بڑے اور چھوٹے شیطانوں (امریکہ اور اسرائیل) کے مقابلے میں مزاحمت و مقاومت جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن لیکن کیا مسلمان ممالک کا رویہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے اس فرمان سے متصادم نہیں ہے کہ "اگر تم ایک مسلمان کی فریاد پر لبیک ہن کہو گے تو مسلمان نہيں ہو"؟ یہ کیسی مسلمانی ہے؟!

4۔ کچھ ممالک اس سے بھی آگے بڑھ گئے جنہوں نے کہا: چونکہ ایران نے ان ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، لہٰذا ایران ہمارا دشمن ہے! کیا ایران کو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا چاہئے کہ آپ کی سرزمین سے دشمن کے حملوں کا نشانہ بنتا رہے؟! یہ ممالک بہانہ جوئیاں کرتے ہیں؛ جنگ کے ایک طرف آج امریکہ اور اسرائیل ہیں اور دوسری طرف 'مسلمان ملک ایران' اور 'مقاومتی فورسز' ہیں۔ آپ کس طرف کھڑے ہیں؟

5۔ عالم اسلام کے مستقبل کے بارے میں سوچ لیجئے۔ آپ جانتے ہونگے اتنی مکاریوں اور بے وفائیوں کے بعد، کہ امریکہ آپ سے وفا نہیں کرے گا اور اسرائیل آپ کو حلفیہ دشمن ہے۔ ایک منٹ اپنے اور خطے کے مستبل کے بارے میں سوچ لیجئے۔ ایران آپ کا خیرخواہ ہے اور آپ پر تسلط پانے کا ارادہ نہیں رکھتا امریکہ اور اسرائیل جھوٹے ہیں۔

6۔ امت مسلمہ کی وحدت، اپنی پوری طاقت سے، تمام ممالک کے لئے امن و سلامتی، ترقی اور نمود، آزادی اور خودمختاری کو یقینی بناتی ہے۔

بندۂ خدا

علی لاریجانی

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha